27 مئی 2011 - 19:30

مصر نے سنیچر کو غزہ کے ساتھ رفح سرحد کو کھول دیا ہے جس کے بعدمصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی طرف سےغزہ کے فلسطینیوں کا محاصرہ ختم ہوگیا ہےاور فلسطینی شہریوں کے لیے بیرونی دنیا سے رابطہ آسان ہوگيا ہے۔

ابنا: رفح سرحد 4 سالوں سے بند تھیسنہ دو ہزار سات میں غزہ میں فلسطینی گروپ حماس کی انتخابات میں فتح کے بعد سے غزہ کا علاقہ مکمل طور محاصرے میں تھا اور مصر کے سابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک نے بھی رفح سرحدکے ذریعے آمد و رفت بند کر رکھی تھی۔ رفح کی سرحد کے علاوہ غزہ کی تمام سرحدیں اسرائیل سے ملتی ہیں۔ غزہ کی سرحد کو کھولنے کا اعلان مصر کی پالیسی میں ایک بڑی واضح تبدیلی ہے۔مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ مصر 28 مئی کوغزہ کی سرحد کو مستقل طور پر کھول دےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169